بی جے پی کشمیری پنڈتوں کو ”قربانی کا بکرا”بنا رہی ہے: فاروق عبداللہ مودی کل جماعتی اجلاس بلائیں، معاملہ سنگین ہے، پارلیمنٹ میں اٹھاؤں گا ہندوتوا پارٹی کے بلند دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے:نیشنل کانفرنس

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوتوا پارٹی علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے جھوٹے دعوے کا پرچار کرنے کے لیے کشمیری پنڈتوں کو ”قربانی کا بکرا”بنا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ محض ایک پروپیگنڈا ہے۔فاروق عبداللہ نے جو گزشتہ ایک سال کے دوران شہریوں پر حملوں میں اضافے پر بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں،کہاکہ حکومت کشمیری پنڈت ملازمین کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی کو اس معاملے پر ایک کل جماعتی اجلاس بلانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگرآپ کشمیری پنڈتوں کوتحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈت ملازمین کو وادی میں واپس آنے اور دوبارہ ڈیوٹی شروع کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو بھارتی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

Next Post

رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی منائی گئی، خراج عقیدت پیش

Mon Dec 19 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 54ویں برسی 18دسمبر کو عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، کارکنان نے تجدید عہد کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے تک قائد کے مشن […]