ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ 5 ماہ کے دوران صرف خوراک پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (23-2022) کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران جولائی سے نومبر خوراک کے درآمدی بل میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1.63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر یعنی 237 ارب روپے اضافی خوراک درآمد کی گئی۔