ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے، چوہدری شجاعت پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا میرا پی ڈی ایم سے نہیں زرداری اور شہباز سے رابطہ ہے

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری سے ملاقات اچھی رہی، ملاقات میں اچھی باتیں ہوئیں کوئی منفی بات نہیں ہوئی۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اگلے تین سے چار روز تک سیاسی رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی، میرا پی ڈی ایم سے نہیں زرداری اور شہبازشریف سے رابطہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پنجاب کے معاملے پر ٹینشن زیادہ بنی ہے لیکن جلد حل نکل آئے گا، عمران عقلمند آدمی ہیں انہیں مشورے کی ضرورت نہیں۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں توڑنے پر تلے ہوئے ہیں اور کچھ بچانے کی تگ و دو کررہے ہیں، لیکن مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آرہے۔