ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل،سوچ بچار اور چالیں جاری انتظار کرو اور دیکھو: زرداری کا وزیراعظم شہبازشریف کومشورہ چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو پرویز الہیٰ سے رابطہ کا عندیہ

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کونتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل ہے، اور فریقین کی سوچ بچار اور چالیں جاری ہیں، جب کہ ملاقاتوں کے دور بھی چل رہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے ایم پی ایز کولاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، جب کہ سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورمیں وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے انٹرویو کی بازگشت رہی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کوپرویز الہٰی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور ملکی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی تحریک انصاف کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں گے تو اتحادی جماعتیں غوروخوض کرسکتی ہیں۔