ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کی مالی مدد کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔عالمی بینک سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 5 منصوبوں کیلئے فنڈز دیگا جس سے بحالی، مکانات کی تعمیر، فصلوں کی پیداوار میں معاونت کی جائے گی، 2 منصوبے ماؤں اور بچوں کے لئے صحت کی خدمات کیلئے ہونگے، سندھ میں سیلاب کی ہنگامی بحالی کے لئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ورلڈ بینک مکانات کی تعمیر نو کے لئے مزید 50 کروڑ ڈالر، سندھ کے زرعی شعبے کے لئے 29 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، سماجی تحفظ کے لئے 2 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔عالمی بینک ہیلتھ سے متعلقہ منصوبوں کے لئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔