سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز گل کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست

کوئٹہ(پی پی آ ئی)مسلح افواج اور اداروں کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے شہباز گل پر درج مقدمے کے خاتمے کے لیے درخواست سماعت کے لئے منظور بھی کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کو ختم کرنے کے لیے آج بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔واضح رہے پاک افواج اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔