خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کی شرائط پر نظرثانی کی درخواست

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومت نے آئی ایم ایف سے موجودہ حالات میں ٹیکسوں میں اضافے سمیت سخت شرائط میں نرمی کی درخواست کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر نظرثانی کی استدعا کی ہے۔حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے تاہم 7470 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف پورا کر لیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے اور خسارہ کم کرنے کے لیے متبادل پلان پیش کر دیئے گئے۔حکام کے مطابق نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن بڑھانے کا متبادل پلان تیار کیا گیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات ویڈیو لنک کے ذریعے جاری ہیں تاہم پالیسی سطح کے مذاکرات نومبر سے تاخیر کا شکار ہیں۔حکام کے مطابق کرسمس کی تعطیلات کے بعد جنوری میں پیش رفت کا امکان ہے۔