پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سری نگر میں جماعت سید علی گیلانی شہید کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا

مقبوضہ کشمیربھارتی حکام کا آزادی پسندوں کی جائیدادیں مسمار، سیل کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
جموں (پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے کشمیریوں کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی جائیدادوں کو مسمار اور سیل کرنے کا سلسلہ آنے والے دنوں میں تیز کیا جائے گا۔یاد ر ہے کہ قابض حکام نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے پر پہلے ہی حریت رہنماؤں اور تنظیموں بالخصوص جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بیسیوں جائیدادیں ضبط کر رکھی ہیں۔فسطائی مودی حکومت نے گزشتہ روز سری نگر میں جماعت اسلامی اور آزادی پسند قائدسید علی گیلانی شہید کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کر دیا۔ بھارتی حکام پہلے ہی مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں متعدد املاک کو اس الزام میں مسمار کر چکے ہیں کہ وہ کشمیری آزادی پسندوں کے زیر استعمال تھیں۔