پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے:ایمان مزاری

لاہور (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے ہیں، جس پران کی بیٹی کی جانب سے انتہائی جذباتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا ہے۔ایمان مزاری نے مزید کہا کہ والد بہت لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے، ساتھ ہی کہا کہ آپ (والد)کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے۔