اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، اور آئین کا آرٹیکل 130 بڑا واضح ہے، آئین میں لکھا ہے اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہیں، میرے علم میں نہیں کہ پرویزالٰہی سے کوئی ڈائیلاگ ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کچھ بھی کرلے آئین سے مزاحمت نہیں کرسکتی، مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنرراج کا کہہ سکتے ہیں، آرٹیکل 234 کے تحت گورنر وفاق کو لکھیں گے کہ آئین پرعمل نہیں ہورہا۔ پرویزالہٰی خود کہہ چکے ہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، اس کا مطلب وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
Next Post
بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت کی سکیورٹی فورسز کو مبارکباد
Wed Dec 21 , 2022
قوم نے بڑی قربانیاں دے کر ملک میں دہشت گردی سے نجات حاصل کی: صدر اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔صدر ڈا کٹر عارف علوی نے بنوں آپریشن پر […]
