اسلام آ باد/کابل(پی پی آ ئی) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکام طالبات کے لیے یونیورسٹی اور اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبات کے لیے یونیورسٹی اور علیٰ تعلیم کی معطلی کے فیصلے سے مایوسی ہے، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ ہر مرد و عورت کو اسلامی احکامات کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا فطری حق حاصل ہے، ہم افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔خیال رہے کہ افغان طالبان نے ملک کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے، افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری اسکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
Next Post
مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں: وزیرداخلہ تحریک انصاف کچھ بھی کرلے آئین سے مزاحمت نہیں کرسکتی: راناثنااللہ
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ گورنر جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، اور آئین کا آرٹیکل 130 بڑا واضح […]