پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کو عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے:عطا تارڑ

گورنر کی صوابدید ہے وہ وزیراعلیٰ کو کب ڈی نوٹیفائی کریں گے، عطاتارڑ
لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کو عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئینی طور پر اعتماد کے ووٹ کا کہا، سیشن کے دوران بھی اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ اعتماد کے ووٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ان کے پاس مجوزہ تعداد موجود نہیں ہے، اور قیامت کے دن تک ان کی تعداد پوری نہیں ہوگی، پرویز الٰہی کو عزت سے استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔عطا تارڈ کا کہناتھا کہ ان کی کابینہ میں لڑائیاں ہورہی ہیں، ان کے دو ایم پی اے استعفی دے چکے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنا چاہتے، بلکہ بحیثیت ایم پی اے اسمبلی میں بیٹھنا چاہتے ہیں۔ گورنر کوئی غیر قانونی قدم اٹھانے کو تیار نہیں، فواد چوہدری جب کے جی کلاس میں تھے اس وقت سے انہوں نے جھوٹ بولنا شروع کیا، بتایا جائے گورنر نے کون سا غیر آئینی قدم اٹھایا، انہوں نے تو بردباری کا مظاہرہ کیا اور قانونی پوزیشن کو واضح کردیا، اور یہ گورنر کی صوابدید ہے وہ وزیراعلیٰ کو کب ڈی نوٹیفائی کریں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آئین کو پامال کیا جارہا ہے جو نامناسب ہے، اسپیکر نے گورنر کے حکم پر رولنگ دی اور اْسے غیر آئینی و قانونی دیا، صرف پوائنٹ آف آرڈر پر رولنگ دی جاسکتی، منظور وٹو تب وزیراعلی نہیں تھے جب ان کو ووٹ لینے کا کہا گیا، منظور وٹو کیس اور اب کا معاملہ الگ ہے، اگر آپ کے پاس تعداد پوری ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے۔