پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازعہ بیان، بلوچستان ہائیکورٹ کا شہباز گل کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

کو ئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہیے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا، اور 20 دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، جس کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔