پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت خطے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے: دفترخارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دہشتگردی ترک کرے، پاکستان سمیت پورے خطے میں بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کیلیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزیئر تیار کیا، بھارت بات چیت کیلئے موزوں ماحول پیدا کرے، پاک بھارت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیئں۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق جامع بیان دیا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنارہا ہے، سید علی گیلانی کی تدفین میں بھارتی فورسز نے مشکلات پیدا کی تھیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورے پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقات کی، جی77سمٹ میں بلاول بھٹو نے ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بات کی، وزیر خارجہ نے سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں سے بھی آگاہ کیا ہے اور وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان میں بچیوں کی تعلیم پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔