کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں،درجہ حرارت کم،سردی میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جس سے شہر قائد میں درجہ حرارت کم ہو اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔سرد ہوائیں چلنے کے باعث صبح کے وقت دفاتر اور کاموں پر جانے والے افراد بالخصوص موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات پیش آئیں اور وہ سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپنے اپنے کاموں پر پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سردی بڑھنے سے رات میں بھی کراچی کے شہریوں کی سرگرمیاں کچھ متاثر ہوئی ہیں اور شہری رات گئے باہر رہنے کی سرگرمیاں اور تفریحی پروگرام آہستہ آہستہ ترک کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی صبح شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں مزید کم ہوگا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔