کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں سالہ شریمتی گنگابائی سے نوسرباز آٹے کے دو بیگ لیکر فرار

میرپورخاص (پی پی آئی) اہلخانہ کے لیے آٹا خرید کر لے جانے والی ضعیف العمر محنت کش خاتون سے نوسرباز آٹے کے دو بیگ لیکر فرار ہوگیا غریب خاتون بیچ چوراہے پر دہاڑیں مار مارکر رونے لگی.پی پی آئی کے مطابق 60سالہ شریمتی گنگابائی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مزدوری کرتی ہے،اجرت کی رقم سے پوسٹ آفس چوک سستا آٹا اسٹال سے دس دس کلو آٹے کے دو بیگ 1300 سو روپے میں خرید کر گھر جا رہی تھی کہ ایک نوسرباز نے چکر دیکر اسے آٹے کے تھیلوں سے محروم کردیا خاتون کو کچھ دیر سمجھ نہیں آیا مگر جب اسے پتہ چلا کہ کوئی اسے چکر دیکر اس کے حق حلال کے پیسوں سے خریدا گیا آٹا چوری کرکے لے گیا تو 60سالہ شریمتی گنگا بائی زاروقطار رونے لگی کہ میرے بچے بھوکے ہیں وہ کیا کھائیں گے وہاں لوگ کھڑے تماشا دیکھتے رہے مگر کسی نے اسکی مدد نہ کی