لاہور (پی پی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام کیا ہے اور وہ دن سے اس کام کی تیاری میں لگے ہوئے تھے۔سپیکر اسمبلی نے کہا کہ گورنر کے حالیہ اقدام کے خلاف چوہدری پرویز الٰہی عدالت گیا ہے، گورنر نے فیصلہ جلد بازی میں کیا ہے جو کہ کالعدم ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنا ہمارا آئینی حق تھا جس میں ہم نے لکھا کہ گورنر پنجاب غیر قانونی اقدام کررہے ہیں، اب صدر مملکت کی صوابدید ہے کہ وہ کتنے روز میں کارروائی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
Next Post
وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے
Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر احسن علی منگی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت تعینات کر دیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر فرید اقبال قریشی کو سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔بلوچستان میں تعینات پولیس […]
