اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر احسن علی منگی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت تعینات کر دیا گیا ہے۔گریڈ 21 کے افسر فرید اقبال قریشی کو سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔بلوچستان میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر سید علی محسن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر یاسین فاروق شیخ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ سائرہ نجیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لگایا گیا ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 4اور کشمیری نوجوانوں کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی
Fri Dec 23 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کوانکی فوری رہائی کاحکم دیا ہے کیونکہ وہ انکی نظربندی کاکوئی بھی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوانوں […]