مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 4اور کشمیری نوجوانوں کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کوانکی فوری رہائی کاحکم دیا ہے کیونکہ وہ انکی نظربندی کاکوئی بھی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق ہائی کورٹ نے کشمیری نوجوانوں میں زبیر احمد، توصیف احمد میر، جہانگیر احمد ملک اور شبیر احمد میر کی رہائی کا حکم جاری یا جو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔عدالت نے 20سالہ کشمیری نوجوان عاقب احمد ریگو کے کالے قونون کے تحت نظربندی کو برقرار رکھا۔عاقب کو رواں سال 8اپریل کوگرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاگیاتھا۔

Next Post

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

Fri Dec 23 , 2022
کراچی (پی پی آ ئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور 16 دسمبر کو 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ 8 سال کی کم تر ین سطح 6.1 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اسٹیٹ بینک […]