گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں: مونس الہٰی

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو، اعتماد کا ووٹ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا، لیکن اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں، اب دوبارہ ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟۔

Next Post

گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جو برقرار نہیں رہے گا: شیریں مزاری

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جو برقرار نہیں رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ریاست نے لفظ […]