پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن تعطل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ذرا ئع کے مطابق جمعہ کے روز دھند کی وجہ سے اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا جب کہ بین الاقوامی پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔دوسری جانب ملتان، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز سسٹم متاثر ہوا ہے جس کے باعث کئی گرڈ سٹیشن رات بھر بند رہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں، دھند سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

Next Post

ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی: اسد عمر

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ”جب سے سازش کے تحت آنے والی عدم اعتماد تحریک آئی […]