اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الہیٰ جتنی تاخیر کر لیں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، ن لیگ وزیراعلی پنجاب کے پاس نمبرز پورے نہیں، لیگی قیادت کا دعوی

اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ جتنی تاخیر کر لیں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، ان کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکمنامے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرویز الہیٰ معاملے پر جتنی تاخیر کر لیں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلی پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں، اور اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی۔