لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے،اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژنز پر اسمبلیاں بنانی چاہئیں، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہائیکورٹ بھی ڈویژن لیول پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔
Next Post
پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزہ پر پابندی کی اطلاعات ’فیک نیوز‘ہیں: قونصل جنرلامارات
Mon Dec 26 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ […]
