لاہور (پی پی آئی) پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراؤں کو بند جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ ا?پریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان موٹر ویز پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ جانے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
Next Post
ملزم نوید نے عمران پرحملے کامنصوبہ وفاق سے مل کر بنایا،مصدق عباس یہ بھی کلیئر ہوگیا۔اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے: عمرسرفرازچیمہ
Mon Dec 26 , 2022
لاہور(پی پی آئی)مشیراحتساب پنجاب مصدق عباسی نیدعویٰ کیا ہیکہ عمران خان پرحملے کے ملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ پولی گرافی ٹیسٹ میں مشین نے بتایا کہ اس نے پلاننگ کے تحت سب کچھ کیا۔پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک […]
