اسلام آباد میں ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرشہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔

Next Post

نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد قتل علاقے کی ناکہ بندی، ملزمان کی تلاش شروع

Mon Dec 26 , 2022
نوشہرہ (پی پی آئی) نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ڈی پی او عمر خطاب کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 فراد جاں بحق ہوگئے۔پی […]