2023ء میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال 2023 میں کتنی سرکاری اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی؟ کیبنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق 2023ء میں کل 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری 2023ء کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 تا 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں، 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی جبکہ 28 ستمبر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل ہو گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کیلئے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023ء کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ، 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

Next Post

پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی،کامیاب رہی:اعتزاز احسن عمران اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی: رہنماپی پی

Mon Dec 26 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ عمران خان اگر لانگ مارچ […]