اسکردو (پی پی آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، اسکردو میں پارہ منفی بارہ، ہنزہ میں منفی سات تک گر گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کی یلغار ہے، پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ نیز بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، گوادر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
Next Post
کشمیری اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر ہی رہیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر عالمی پابندیاں نہ ہوں تو بھارت کا مقابلہ میدان میں کرنے کو تیار ہیں،تنویر الیاس
Mon Dec 26 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیری پچھلے 75 سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کشمیری ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار تنویر الیاس نے کہا […]
