کشمیری اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر ہی رہیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر عالمی پابندیاں نہ ہوں تو بھارت کا مقابلہ میدان میں کرنے کو تیار ہیں،تنویر الیاس

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیری پچھلے 75 سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کشمیری ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول ہورہی ہے، کشمیریوں نے آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، کہ عالمی پابندیاں نہ ہوں تو کشمیری میدان میں بھی بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہندوستان پروپیگنڈہ کرتا تھا کہ پاکستان آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیتا حالانکہ یہ الیکشن پاکستان نے نہیں روک رکھے تھے بلکہ آزاد کشمیرکی لیڈرشپ اس بار بھی الیکشن کروانے کیلئے تیارنہیں تھی، اور اس حوالے سے بلیک میل کیا جاتا رہا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے رہنے والوں نے یہ الیکشن کروائے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ بلدیاتی الیکشن ہونے پر کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے آزاد کشمیر کی پولیس اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Next Post

ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی تیاری بند کردی،پیداواری یونٹغیر اعلانیہ طور پر 8 دن کیلئے بند

Mon Dec 26 , 2022
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنا پلانٹ بند کردیا ہے۔پاکستان میں پاک سوزوکی سب سے زیادہ موٹر کار تیار اور فروخت ہونے والی کمپنی ہے تاہم انڈس ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا پیداواری یونٹ بند کردیا ہے۔کمپنی کے بیان […]