شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز، سنٹرل کنٹرول روم قائم

آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی،ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے پیشگی انتظامات
مری (پی پی آئی) حکومت نے رواں سال جنوری میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ساتھ ہی مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز، سنٹرل کنٹرول روم قائم کئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کے لیے ریسکیو 1122، پولیس و دیگر متعلقہ اہلکار تعینات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق رواں سال جنوری میں شدید برف باری کے باوجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے مری کا رْخ کیا تھا۔ برف میں متعدد گاڑیاں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ گاڑیوں کے اندر موجود 23 سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔