پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکا ہے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں فسطائی حکومت نے ہم پر گولیاں بھی چلا کر دیکھ لیں، ہمارے گھروں میں حملے بھی کر لئے، جعلی آڈیوز کا ہتھیار بھی آزما لیا اور ہمارے رہنماؤں پر برہنہ کر کے تشدد سے فرعونیت کی یاد بھی تازہ کر دی۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، آج پورے ملک میں الیکشن کا لفظ پی ڈی ایم کی چھیڑ بن گئی ہے، یہ لوگ الیکشن سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے شریف خاندان حلال رزق سے بھاگتا ہے، انہیں الیکشن میں جانا پڑے گا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو عوام کبھی قبول نہیں کریں گے، یہ ملک عوام ہی چلائیں گے۔