پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی بڑھ گئی

لاہور(پی پی آئی) ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، شورکوٹ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ کوئٹہ، زیارت پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، ننکانہ صاحب، شورکوٹ، اٹک، بورے والا، شیخوپورہ، میاں چنوں، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ادھر بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت، پشین، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔