پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن کیا خاک کروائیں گے،2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکے گی الیکشن ہی واحدحل ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطوناکام ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کارخانے بندہورہے ہیں،ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپے ہوگیا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کوڈیفالٹ کامطلب نہیں معلوم توغریب کے گھرجاکے دیکھیں نئے سال کے پہلے3مہینوں میں 8.3ارب ڈالرکی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی سیاسی اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے،9ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہانہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہرسے عزت اورامدادمل رہی ہے۔