پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین نہیں لینے دے رہا: فیاض چوہان

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا۔ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت کے شوشے پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے، اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں، عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے، اگر ایسا ہوا تو اسکی بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے۔