لاہور(پی پی آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ استعمار کے وفادار قومی سیاست اور معیشت پر قابض ہیں، حکمران جماعتوں نے مل کر ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا۔پی پی آئی کے مطابق منصورہ میں جامعہ محصنات کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی احتساب کی مخالف ہیں، حکمرانوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا، خزانہ اورتوشہ خانہ کو سب نے لوٹا۔ حکمرانوں کی دولت، جائیدادیں، کاروبار اور اولاد باہر ہے اور وہ خود یہاں صرف اقتدار کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان حالات سے مایوس ہیں اور روزگار کی تلاش کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو رتی برابر پرواہ نہیں ہے۔ سوا تین کروڑ متاثرین سیلاب کی کوئی خبرگیری نہیں ہوئی، سرکاری اور عالمی امداد کہاں گئی، کسی کو معلوم نہیں۔ ٹرائیکا آئندہ سو سال بھی حکمران رہا تو بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں سے نجات حاصل کرناہو گی، پاکستان کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔ کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
Next Post
سنجھورو میں بیوہ ہندوخاتون کی مسخ شدہ لاش کھیتوں سے برآمد
Thu Dec 29 , 2022
سر اور نازک اعضا کٹے ہوئے تھے،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاکے سپرد سنجھورو (پی پی آئی)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک بیوہ ہندوخاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق سنجھورو میں کھیتوں سے ملنے والی ’بیوہ خاتون کی لاش کا سر اور نازک اعضا کٹے ہوئے ہیں۔پی […]
