سر اور نازک اعضا کٹے ہوئے تھے،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاکے سپرد
سنجھورو (پی پی آئی)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک بیوہ ہندوخاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق سنجھورو میں کھیتوں سے ملنے والی ’بیوہ خاتون کی لاش کا سر اور نازک اعضا کٹے ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق‘مقتولہ کی شناخت دیا بھیل کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔ایس ایچ او سنجھورو محمد جمن کھوسو نے بتایا کہ ’لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹی ہے۔ میڈیکل ٹیم کے مطابق قتل کی واردات میں تیز دھار آلہ استعمال کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ جلد ہی واقعے میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
