خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استعمار کے وفادار قومی سیاست اور معیشت پر قابض ہیں، سراج الحق پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی احتساب کی مخالف،خزانہ،توشہ خانہ سب نے لوٹا حکمرانوں کی دولت، جائیداد، کاروبار اور اولاد باہر ہے، وہ خود یہاں اقتدار کے لیے

لاہور(پی پی آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ استعمار کے وفادار قومی سیاست اور معیشت پر قابض ہیں، حکمران جماعتوں نے مل کر ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا۔پی پی آئی کے مطابق منصورہ میں جامعہ محصنات کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی احتساب کی مخالف ہیں، حکمرانوں نے کرپشن کو پروان چڑھایا، خزانہ اورتوشہ خانہ کو سب نے لوٹا۔ حکمرانوں کی دولت، جائیدادیں، کاروبار اور اولاد باہر ہے اور وہ خود یہاں صرف اقتدار کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان حالات سے مایوس ہیں اور روزگار کی تلاش کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو رتی برابر پرواہ نہیں ہے۔ سوا تین کروڑ متاثرین سیلاب کی کوئی خبرگیری نہیں ہوئی، سرکاری اور عالمی امداد کہاں گئی، کسی کو معلوم نہیں۔ ٹرائیکا آئندہ سو سال بھی حکمران رہا تو بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، فرسودہ نظام اور اس کے محافظوں سے نجات حاصل کرناہو گی، پاکستان کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔ کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل کے حصول کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔