لاہور: سابق چیف سلیکٹر و لیگ سپنر عبدالقادر نے عبدالرزاق کو ون ڈے اور شاہد آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق میچ وننگ کھلاڑی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹی 20 میچ میں کافی غلطیاں دہرائیں، عثمان شنواری نئے بال سے اچھی باﺅلنگ کرواتا ہے تاہم اسے سری لنکا کیخلاف صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو تنقید کی بجائے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ عبدالرزاق اور شاہد آفریدی میچ وننگ کھلاڑی ہیں، عبدالرزاق کو ایک روزہ اور شاہد آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا جائے۔