ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہرائیں بند

لاہور (پی پی آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراؤں کو بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم الیون لاہور تا سیالکوٹ جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹرویز سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم فور کو گوجرہ سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ہے۔سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔