ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادی آزادی پسندکشمیریوں کیخلاف اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں کا موثر نونوٹس لیں

احسن اونتو کا آزاد ی پسند کشمیریوں پر مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہار تشویش
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہومن رائٹس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد احسن اونتو نے آزادی پسند کشمیریوں پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق محمد احسن اونتو نے جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل جبکہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسند کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے انکے خلاف پرانے جھوٹے مقدما ت دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ اس وقت سینکڑں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں بند ہیں، مقبوضہ علاقے کی جیلوں سے کشمیری اسیروں کو دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جا رہاہے، بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے اور دیگر جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں جمہوری قدروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں کا موثر نونوٹس لیں۔