ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکہ کوہسار مری میں برفباری، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

مری (پی پی آئی) ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈ وائزری جاری کردی ہے۔مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں 3 سے چار انچ برفباری ہوچکی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں ایس پی ٹریفک مری کا کہنا ہے کہ مری جانے کے لیے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ منفی درجہ حرارت کے باعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں شیشے مکمل بند نہ کریں، برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم اور اوور ٹیکنگ سے گریز کیا جائے۔