لاہور(پی پی آئی)مشیر داخلہ اور اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اگلا الیکشن ایک ہی نشان پر لڑلیں کیونکہ عوام بھی انہیں ایک ہی سمجھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عمر چیمہ نے مزید کہا کہ ملکی سیاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کرپٹ اشرافیہ قابض رہے گی یا عوام کی حکمرانی چلے گی۔ اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی تو فوراً نئے الیکشن کی راہ ہموار کرتی۔ محلاتی سازشیں اور بیساکھیاں کبھی پی ڈی ایم کے کسی کام نہیں آئیں گی۔
Next Post
پیر2 جنوری کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے
Fri Dec 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2 جنوری کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 2 جنوری بروز پیر […]
