پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ عمران پر تاحیات پابندی عائد کرے:عائشہ گلا لئی عمران خان کے2چہرے ایک اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا خیبرپختونخوا سری لنکا بن گیا کیونکہ اب صوبے کو کوئی قرضہ بھی نہیں دیتا

پشاور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے،، عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بیہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفیٰ دیں۔عائشہ گلالئی نے سوال کیا کہ عمران نیازی میں کوئی شرم و حیاء ہے؟ عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی انتقام پر یقین رکھتا ہے، عمران خان مہنگائی کے خلاف نہیں سٹبلشمنٹ سے بدلہ لینے کیلئے سڑکوں پر نکل رہا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں لے کر آؤ۔عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے حکم پر بنوں میں میری بہن کے ہسپتال پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا اور پھر انہیں ’عمران خان نے مشیر قرار دیا تھا۔ سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے کیونکہ اب صوبے کو کوئی قرضہ نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشت گردی بھی عروج پر ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔