اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کی ٹیمیں الیکشن کیلئے موجود ہیں،الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ پی ٹی آئی اسلام آباد کی ٹیمیں الیکشن کیلئے موجود ہیں لیکن ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے،ان کاکہناتھا کہ امپورٹڈ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔ یہ امپورٹد حکومت جو نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو اور کوئی الیکشن نہ ہو، کہیں ان کو اور قوم کو مہنگا نہ پڑ جائے۔ووٹر موجود، الیکشن کمیشن اور بزدل امپورٹڈ حکومت غائب۔
Next Post
باکمال لوگوں کا "کمال"، پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز کے واش روم میں پانی ختم
Sat Dec 31 , 2022
کراچی (پی پی آئی) باکمال لوگوں کی لا جواب سروس کا سلوگن رکھنے والی پی آئی اے کی فلائٹ میں کمال ہو گیا، ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں تین گھنٹے بعد واش روم میں پانی ہی ختم ہو گیا جس کیباعث مسافروں کو گھنٹوں اذیت کا سامنا کرنا […]
