پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، نئے سال کی آمد پر عوام کو ریلیف کی توقع، حکومت تذبذب کاشکار

کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر حکومت تذبذب کاشکار ہے کہ نئے سال کی آمد پر عوام کو ریلیف دیا جائے یا آئی ایم ایف کامطالبہ پوراکریں؟پی پی آئی کے مطابق نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر حکومت مشکلات کا شکار ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے یا یا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کریں۔عوام کو عالمی منڈیوں کا پورا ریلیف نہ ملنے کا امکان ہے، ذرائع کاکہناہے کہ نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،ذرائع کا مزید کہناہے کہ ڈیزل پر لیوی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب زرمبادلہ کے گرتے ذخائرپر حکومت نے آئی ایم ایف پیکج بحال کرانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف پیکج کے معاملے پر پاکستان امریکا اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرے گا،ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان کو پیکج بحال رکھنے کیلئے فلڈلیوی، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہو گا،پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نرم رویہ اپنائے گا۔