آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار

اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 جنوری تک پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی بر قرار رہیں گی۔

Next Post

بینک قرضوں کی ادائیگی معطل کی جائے:صنعتی و تجارتی حلقوں کی تجویز

Sat Dec 31 , 2022
پورٹ پر پہنچ جانے والی مشینری کلیر،طویل المدت قرض فراہم کئے جائیں کراچی(پی پی آئی) صنعتی و تجارتی حلقوں نے تجویز پیش کی ہے کہ درآمدات میں مشکلات،سپلائی اورٹیکسٹائل انڈسٹری کی صنعت بحران سے دوچارہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک کروڑ 40لاکھ گانٹھیں درکار ہیں جبکہ اس وقت 50 لاکھ گانٹھیں […]