بینک قرضوں کی ادائیگی معطل کی جائے:صنعتی و تجارتی حلقوں کی تجویز

پورٹ پر پہنچ جانے والی مشینری کلیر،طویل المدت قرض فراہم کئے جائیں
کراچی(پی پی آئی) صنعتی و تجارتی حلقوں نے تجویز پیش کی ہے کہ درآمدات میں مشکلات،سپلائی اورٹیکسٹائل انڈسٹری کی صنعت بحران سے دوچارہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک کروڑ 40لاکھ گانٹھیں درکار ہیں جبکہ اس وقت 50 لاکھ گانٹھیں دستیاب ہیں۔ ایکسپورٹر نئے برآمدی آرڈر لینے میں تذبذب کا شکار ہیں، پیدواری یونٹس کی پیداواری گنجائش 25 فیصد کم ہو چکی ہے اس لئے بنکوں کی یکم جولائی 2022 سے30 جون 2023 تک کی ادائیگیوں کو معطل کیا جائے پورٹ پر پہنچ جانے والی مشینری کو فوری کلیر کیا جائے جن منصوبوں کی ایل سی کھل چکی ہیں اور بنکوں سے منظوری مل چکی ہے انکے لئے طویل مدتی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے۔

Next Post

یعقوب احمد شیخ اسلامی یکجہتی کونسل کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری مقرر

Sat Dec 31 , 2022
کراچی (پی پی آئی)یعقوب احمد شیخ کواسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کاصوبائی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق فریدی نے توقع ظاہر کی ہے کہ یعقوب احمد شیخ کہاسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کی ترویج و ترقی اور مقاصد کے فروغ کی […]