لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی،حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکرکیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ضلع کا درجہ دینے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ایوان وزیراعلیٰ میں چودھری پرویزالہٰی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر حسنین بہادر دریشک نے کہاکہ جام پور کو ضلع کا درجہ دے کر آپ نے عوام کے دل جیت لئے، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہاکہ جام پور کے سیاستدانوں اور عوام کی درخواست پر ضلع بنانے کا فیصلہ کیا،ضلع بننے سے جام پور میں پائیدار ترقی ہو گی۔، جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔
Next Post
پاکستانی دستاویزی فلم’دی لوزینگ سائیڈ‘نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
Tue Jan 3 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)پاکستانی دستاویزی فلم ’دی لوزینگ سائیڈ‘نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ’کانز ورلڈ فلم فیسٹیول‘میں بہترین فلم برائے انسانی حقوق کا ایوارڈ پاکستانی دستاویزی فلم ’دی لوزینگ سائیڈ‘نے جیت لیا۔جاوید شریف فلمز کے بینر تلے بننے والی دستاویزی فلم “دی لوزینگ سائیڈ” […]
