اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، ن لیگ کا ممبران اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تمام ممبران اسمبلی کو لاہور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ممبران اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی وقت بھی ایسی صورت بن سکتی ہے کہ تمام ممبران اسمبلی کی ضرورت پڑے، انہوں نے تمام ممبران اسمبلی کے تحفظات سن کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بڑے فیصلے کر رہی ہے، مریم نواز شریف کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے کے بعد پارٹی مزید متحرک ہو گی، نوازشریف کی قیادت میں شہباز شریف ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، ن لیگ کے اندر تحفظات ہوتے ہیں لیکن گروپنگ کسی قسم کی نہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن قدم نہیں اٹھاتے، بس بھڑکیں مارتے ہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، وقت پر الیکشن ہوں گے، ہمیں اپنے اپنے حلقوں میں مزید متحرک ہونا ہے، پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی کر کے اور انتہائی برے حالات کر کے گئی، اب ملک کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

Next Post

ارشد شریف قتل کیس سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل

Wed Jan 4 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لئے سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی کے لئے فنڈز کے اجراکی منظوری دے دی گئی جس کے بعد اسلام […]