شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی400 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

20 سے زائد موٹر سائیکلیں، 60 سے زائد موبائل فون چھیننے کا اعتراف
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،اسلحہ، موٹرسائیکل اور فون بھی برآمد
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی چار سو سے زائد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو رینجرز نے گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سیاسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ملزم کا وارداتوں کے دوران 20 سے زائد موٹر سائیکلیں، 60 سے زائد موبائل فون چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف بھی شامل ہے۔

Next Post

پاسبان حریت کے تحت آج مظفر آباد میں ریلی نکا لی جائے گی

Wed Jan 4 , 2023
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)پاسبان حریت جموں وکشمیرنے کہا ہے کہ عالمی برادری سے حق خودارادیت کے مطالبے اور بھارتی جنگی جرائم کیخلاف احتجاج کیلئے پیدل مارچ کے پہلے مرحلے کے بعد 5جنوری 2023کو مظفر آباد کے برہان وانی چوک سے ایک بڑی عوامی ریلی نکالی جائے گی جو اقوام […]