شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے: صدر

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگ تاحا ل حق خود ارادیت سے محروم ہیں اور بھارت ان پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک شیطانی مشق میں مصروف ہے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے اپنے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے۔